20 نومبر ، 2014
کراچی.......برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2030 تک دنیا کی نصف آبادی کے موٹاپے کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔موٹاپے کے دنیا میں جنگوں ، تنازعات اور تمباکو نوشی کے مجموعی اثرات کے برابر ہیں۔ایک تھنک ٹینک س کی تحقیق کے حوالے سے کہا گیا کہ دنیا بھر میں موٹاپے سے مالیاتی نقصان بیس کھرب روپے سالانہ ہیں۔ اس وقت دنیا میں دو ارب دس کروڑ افراد یا دنیا کی تقریباً ایک تہائی آبادی، موٹاپے کا شکار افراد پر مشتمل ہے ۔ لوگوں میں موٹاپے کا بڑھتا رجحان، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماری اور مختلف قسم کے کینسر کی وجہ بن رہا ہے۔