24 اپریل ، 2012
اسلام آباد.. . .. ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔ تین روز ہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پائیں گے۔ مہم کے دوران ملک بھر میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تمام سرکاری اسپتالوں، مراکز صحت کے علاوہ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز اور شہر کے داخلی خارجی راستوں پر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ عالمی ادارہ صحت، یونیسف کے نمائندے اور محکمہ صحت کے افسران پولیو مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں 2010 میں پولیو کے144 کیسز سامنے آئے جبکہ 2011 میں یہ تعداد بڑھ کر 198 ہو گئی۔ اس برس پولیو کے 15 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔