صحت و سائنس
24 نومبر ، 2014

جنوبی وزیرستان میں ڈھائی سال بعد انسداد پولیو مہم

جنوبی وزیرستان میں ڈھائی سال بعد انسداد پولیو مہم

وانا ......پاکستان میں پولیو کے بڑے ماخذ شمالی وزیرستان کے بعد اس سے متصل جنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کوڈھائی سال بعد پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے گئے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھی پولیو سے بچاوکی مہم چلائی گئی ہے جس میں پہلے روز 68 ہزاربچوں کویہ قطرے پلائے گئے ہیں جنوبی وزیرستان میں بھی شمالی وزیرستان ہی کی طرزپرڈھائی سال بعد بچوں کویہ قطرے دیے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں بھی چند روزقبل بعض علاقوں میں بچوں کوڈھائی سال کے وقفے سے یہ قطرے پلائے گئے تھے۔

مزید خبریں :