صحت و سائنس
25 اپریل ، 2012

بھارت، جنوبی افریقا خسرہ سے ہلاکتوں پر قابو پانے میں ناکام

 بھارت، جنوبی افریقا خسرہ سے ہلاکتوں پر قابو پانے میں ناکام

نیویارک …بھارت اور جنوبی افریقہ ناقص ویکسین کی فراہمی کی وجہ سے خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو سال 2010ء تک خسرہ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی شرح کو کم کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے زیادہ تر ممالک95 فیصدہلاکتوں کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور دنیا بھرمیں 2010ء میں خسرہ سے صرف 139300 ہلاکتیں ہوئیں جو سال 2000ء کی مجموعی ہلاکتوں 535300 سے کہیں کم ہیں جبکہ بھارت اور جنوبی افریقا میں ناقص ویکسین کی فراہمی اور اس بیماری سے متعلق مناسب آگاہی نہ ہونے کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :