10 دسمبر ، 2014
تھر پار کر ......تھر پار کر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث آج بھی4بچے انتقال کرگئے، رواں ماہ میں مرنیوالےبچوں کی تعداد29 ہوگئی ہے۔تھر میں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، سول اسپتال مٹھی میں 3بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔مرنیوالوں میں گاؤں سوبھارو شاہ کا 8دن کادیوراج، ڈیبلو کے فقیر محلہ کی ایک روز کی بچی،چھاچھرو کے گاؤں تڑ ا حمد کا7روز کا بچہ جمال اور گاؤں گوگاسر کا5 دن کامعرفت شامل ہیں ۔جس کے بعد رواں ماہ میں انتقال ہونے وا لے بچوں کی تعداد 29تک جا پہنچی ہے۔