صحت و سائنس
10 دسمبر ، 2014

خبیر ایجنسی : انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری

خبیر ایجنسی : انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری

خیبر ایجنسی.....خیبر ایجنسی میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔جس میں ایک لاکھ 42ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔خیبر ایجنسی کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر قاسم افریدی کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل اور جمرود میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم جاری ہے۔مہم کے دوران ایک لاکھ 42ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ جس کے لئے 3سوٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تاہم تحصیل باڑہ میں فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کےبچوں کو آئی ڈی پیز کیمپوں میں پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :