10 دسمبر ، 2014
اسلام آباد ......ملک کے زیادہ تر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں جلانے کی لکڑیوں کے دام بڑھ گئے ہیں ۔گلگت بلتستان میں موسم صاف ہوگیا ہے ۔گزشتہ روز پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سردی برھتے ہی موسمی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے ۔سردی میں اضافے کی وجہ سے جلانے کی لکڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان کے سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔