10 دسمبر ، 2014
لاہور ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب سیالکوٹ کے نائب صد ر باؤ انور شہید کے چھوٹے بھائی شبیر احمدسے ٹیلی فون پر گفتگو کی اوران سے بھائی کے بہمانہ قتل پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا او ر واقعہ کی تفصیلا ت معلوم کیں ۔ اس موقع پرالطاف حسین نے کہا کہ باؤ انور تنظیم کے سینئر اور مخلص ساتھی تھے مگر ظالموں نے ہم سے باؤ انور کو چھین لیا ان کی شہادت سے تنظیم ایک سنیئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کاہر کارکن غم زدہ ہے۔ الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ،آپ صبر کریں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ظالم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گئیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ باؤ انور کو شہادت کا درجہ دے کر انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان ،پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف او ردیگر اہم شخصیات سے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قتل کو فی الفور نوٹس لیا جائے اور ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سز دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ شہید باؤ محمد انور کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے نہ صرف تعزیت کریں بلکہ مقتول کے بچوں کی کفالف، تعلیم، روز گار اور ان کی دیکھ بھال کے بندوبست کاصر ف اعلان ہی نہیں کریں بلکہ عملی طور پر کر کے بھی دکھائیں۔ بصور ت دیگر عوام احتجاج کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔