پاکستان
10 دسمبر ، 2014

باؤ انور قتل :حکومت نوٹس لے ورنہ ملک سراپا احتجاج بن جائیگا،الطاف حسین

 باؤ انور قتل :حکومت نوٹس لے ورنہ ملک سراپا احتجاج بن جائیگا،الطاف حسین

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام زونل انچارج، سیکٹر انچارج، یونٹس انچارج اور کارکنوں کوباؤ انور کے قتل پر احتجاجی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اور وفاقی حکومت نے باؤ انور کے قتل کا نوٹس نہ لیا تو پورا پاکستان سراپا احتجاج بن جائے گا ۔ الطاف حسین کاکہناتھا کہ سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے نائب صدر باو انور کے قتل کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں پر امن احتجاج اور جلوس کریں ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام زونل انچارجز، یونٹس انچارجز اور تمام کارکنان سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باو انور کے سفاکانہ قتل پر اپنے طور پر بھر پور احتجاج کریں اور پر امن احتجاجی جلوس نکالیں۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ 16 جون کے بعد بھی کارکنوں نے میرا ساتھ دیا تھا ، آج پھر میں نے رابط کمیٹی ، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو زحمت نہیں دی کیو نکہ یہ بڑے لوگ ہیں ،پاکستان بھر کے تمام یونٹ، سیکٹر اور سیکٹر کمیٹیوں کے انچارجز اور ارکان، کارکنوں اور ہمدردوں سے براہ راست اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور احتجاج، جلوسوں اور مظاہروں کے لئے راستے کا تعین خود کریں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ باو انور کے قتل کے خلاف پر امن احتجاج صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان مین کیا جائے چاہے اس میں دس افراد ہی کیوں نہ شریک ہوں۔

مزید خبریں :