صحت و سائنس
10 دسمبر ، 2014

تھر:غذائی قلت سے7بچے دم توڑ گئے،رواں ماہ تعداد32ہوگئی

تھر:غذائی قلت سے7بچے دم توڑ گئے،رواں ماہ تعداد32ہوگئی

تھرپارکر ......تھرپارکر میں آج مزید سات بچے غذایت کی کمی اورمختلف امراض کا شکار ہوگئے۔۔علاقے میں اس ماہ کے پہلے دس دن کے دوران 32 بچے انتقال کرچکے ہیں ۔ تھر میں غذائیت اور غذائی قلت کا شکار اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سول اسپتال مٹھی میں گاؤں سوبھارو شاہ ،ڈیپلواور چھاچھرو سے تعلق رکھنے والے 3 بچے انتقال کر گئے۔گاؤں گوگاسر میں 5 دن کابچہ اور کلوئی کے سرکاری اسپتال میں 5 روز کی بچی بھی انتقال کرگئی ،نواحی گاؤں اللہ رکھیو نہڑی میں نوزائیدہ بچی جاں بحق ہوئی ۔ادھر چھاچھرو کے نواحی گاؤں چارہر یاڑ میں8 ماہ کی بچی رخسانہ انتقال کرگئی ،جس کے بعد دسمبر کے پہلے 10 دن میں مرنے وا لے بچوں کی تعداد 32ہو گئی ہے ۔

مزید خبریں :