پاکستان
10 دسمبر ، 2014

پنجگور :اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

پنجگور :اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

پنجگور......پنجگور میں مقامی اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق پولیس کو خدابادان کےعلاقے سےایک شخص کی لاش ملی ، جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا۔لاش کی شناخت مقامی اسکول ٹیچر محمد ظریف کےنام سے ہوئی ہے۔ ماسٹرظریف کو دو روز قبل اغواء کرلیاگیاتھا ،جس کی ابتدائی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی تھی،پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :