10 دسمبر ، 2014
لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ملزموں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العباد کو ٹیلی فون کرکےسیالکوٹ واقعے پرافسوس کا اظہارکیا،انہوں نےکہا کہ وہ ملزموں کی گرفتاری اور مقدمے کی پیش رفت کوخود مانیٹر کر رہے ہیں۔ ملزموں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا ۔