صحت و سائنس
14 دسمبر ، 2014

تھرپارکر: مزید 2بچے انتقال کرگئے ،دسمبر میں مرنیوالےکی تعداد 47ہوگئی

تھرپارکر: مزید 2بچے انتقال کرگئے ،دسمبر میں مرنیوالےکی تعداد 47ہوگئی

تھر پارکر.....تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث آج2بچے انتقال کر گئے،رواں ماہ انتقال کرجانےو الے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی ۔تھر میں غذائی قلت کے شکار اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں آج غذائی کمی اور دیگر بیماریوں کے باعث 2 بچے انتقال کرگئے ۔انتقال کرنے والوں میں ننگر پارکر کے گاوں ڈانو دھاندل کی 5 دن کی بچی اور مٹھی کے گاوں مونگھٹ کی ایک دن بچی شامل ہے ، تھرپارکر میں دسمبر کے 14 روز کے دوران غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے 47 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

مزید خبریں :