22 دسمبر ، 2014
فاٹا .......فاٹا میں آج سے 4 روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم میں 6لاکھ 95ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹر اختیار کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں آج سے 4 روزہ انسداد پولیومہم کا آغازکیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 695274 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہم کے لئے 2897ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تاہم شمالی وزیرستان میں امن وامان کی مخدوش صورتھال کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کو معطل کیا گیا ہے۔