25 جنوری ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں ناقص ادویات کے استعمال سے جاں بحق ہونیوالے افرادکے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ ان ادویات کے متاثرہ مریضوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان ڈاکٹر جاوید اکرم،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ادویات ،مریضوں اور مرنے والوں کے سیمپل بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں۔ اب تک 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،جبکہ 174 اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے 45کی حالت تشویشناک ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ دفعہ 321 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،ناقص ادویات سے ہلاک ہونیوالوں کا باقاعدہ پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔