دنیا
07 جنوری ، 2015

ہر ہندو عورت چار بچے پیدا کرے، بی جے پی رہ نما

ہر ہندو عورت چار بچے پیدا کرے، بی جے پی رہ نما

نئی دہلی...........بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ہندو مذہب کی حفاظت کے لیے ہر ہندو عورت کو کم از کم 4 بچے پیدا کرنے چاہئیں۔ اناؤ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہونے والے بی جی پی کے رہنما ساکشی مہاراج اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ تازہ ترین شوشہ موصوف نے یہ بیان دے کر چھوڑا ہے کہ ہر ہندو جوڑے کو 4بچے پیدا کرنے چاہئیں تاکہ ہندو مت کا تحفظ کیا جاسکے۔ ساکشی مہاراج کے اس بیان کو اپوزیشن جماعتوں اور مسلم حلقوں میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ اپوزیشن کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ساکشی مہاراج کا بیان اشتعال انگیز اور مضحکہ خیز ہے، گزشتہ مہینے بھی ساکشی مہاراج نے بھارت میں یہ بیان دے کر تنازع کھڑا کر دیا تھا کہ گاندھی کو قتل کرنے والا شخص محب وطن تھا۔

مزید خبریں :