دلچسپ و عجیب
09 جنوری ، 2015

کینڈا : شدید برفباری میں منچلوں کی تفریح

کینڈا : شدید برفباری میں منچلوں کی تفریح

ٹورانٹو.....کینیڈا میں برف کے طوفان سے جہاں لوگوں کے معمولات متاثر ہوئے وہیں منچلوں نے اسے بھی تفریح کا ذریعہ بنالیا ۔ کینیڈا میں سینٹ جانز کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبرا ڈور Labrador میں جمعرات کو شدید برف باری ہوئی ۔ ہر شے برف سے ڈھک گئی ۔ ماہرین موسمیات نے کم از کم 6 انچ برف گرنے کی پیش گوئی کی ۔ برف کے طوفان کی وجہ سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ۔ تاہم کئی منچلے موسم کو خاطر میں لائے بغیر گھروں سے نکل آئے اور برف باری کا لطف اٹھایا ۔ ماہرین موسمیات نے برف باری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

مزید خبریں :