09 جنوری ، 2015
سنگاپور.....سنگاپور کے انجینئرز نے پانی میں تیر نے والاکچھوے کی شکل کا اسمارٹ روبوٹ تیار کرلیا۔یوں تو آپ نے انسانی قد و قامت والے کئی روبوٹ دیکھے ہی ہونگے جو مختلف کام کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب تو جانوروں کی شکل کے روبوٹ بھی بننے لگے ہیں۔ سنگاپور کے انجینئرز نے تیار کیاہے ایک ایسا روبوٹ کچھوا جو پانی میں تیرتا بھی ہے اور حقیقی کچھوے کی طرح پر بھی ہلاتا ہے۔بیرونی 3Dکیسنگ کاحامل یہ روبوٹ کچھوا واٹر پروف ہے جو گہرے پانی میں بھی با آسانی تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روبوٹک کچھوا تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں سمندر کی نگرانی کے ساتھ ساتھ آبی حیات کی تحقیق کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔