دلچسپ و عجیب
10 جنوری ، 2015

ننھے ہاتھی کو بچانے کے لیے پورا جھنڈ میدان میں آگیا

ننھے ہاتھی کو بچانے کے لیے پورا جھنڈ میدان میں آگیا

افریقا....خاندان کے ہر فرد کا خیال رکھنا اور اس سے محبت کرنا تو انسان کا اخلاقی فرض ہے لیکن جانوروں میں بھی یہ خوبی پائی جاتی ہے۔ اس کی ایک مثال کیچڑ میں پھنسے ننھے ہاتھی کی ہے۔ جس کو بچانے کیلئے پورا جھنڈ میدان میں آگیا۔ایک ننھا ہاتھی کیچڑ میں کھیلنے گیا تو اپنا توازن کھو کر اس میں بری طرح پھنس گیا ۔ ننھے ہاتھی کو مشکل میں دیکھ کر اس کی ماں دوڑ کر اپنے خاندان کے پاس پہنچی تو باقی جھنڈ بھی اس کی مدد کو پیچھے چلا آیا اور ننھے ہاتھی کو بحفاظت کیچڑ سے نکال لیا۔ ہاتھیوں کے اس جھنڈ نے اپنے خاندان سے پیار اوران کے لئے فکر کرنے کی مثال قائم کردی ۔

مزید خبریں :