12 جنوری ، 2015
ٹوکیو..... جاپان میں خوش قسمت انسان بننے کے لیے انوکھی روایتی دوڑ ہوئی۔ جاپان میں ہونیوالی سالانہ’’لکی مین ریس‘‘ میں 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دوڑ میں حصہ لینے والوں میں ہر عمر کے مرد اور خواتین شامل تھے۔ریس کا آغاز ایک مندر سے ہوا۔ جاپان کے اس مندر میں کاروبار میں خیر و برکت کے دیوتا کی پوجا کی جاتی ہے ۔دوڑ میں شریک افراد نے کسی کی پروا کیے بغیر گرنے والوں کو روندتے ہوئے دوڑ جاری رکھی۔ یہ ریس 19 سالہ تومو۔نوری شیوا نے جیت لی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ سال کے خوش قسمت آدمی بھی بن گئے۔دوڑ کے فاتح کو مذہبی پیشوا کی جانب سے مبارک باد اور روایتی کھانوں سے نوازا گیا۔