دلچسپ و عجیب
12 جنوری ، 2015

امریکا :25 ویں سالانہ فارم شو،500 کلو مکھن سے بنایا گیا مجسمہ

امریکا :25 ویں سالانہ فارم شو،500 کلو مکھن سے بنایا گیا مجسمہ

نیویارک........امریکا میں 25 ویں سالانہ رنگا رنگ فارم شو کا آغاز ہوگیا۔ 500کلو مکھن سے بنایا گیا مجسمہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔ امریکی ریاست پینسلوانیا میں ہونے والے فارم شو میں ہر سال زرعی شعبے سے متعلق مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں، اس سال نمائش کی خاص بات 500 کلو مکھن سے بنایا گیا مجسمہ ہے۔ غریبوں کے لیے مفت ڈیری مصنوعات کا پیغام عام کرنے کے لیے ایک غریب بچے کا مجسمہ بنایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں موجود کپ میں فوڈ بینک کا ایک ملازم دودھ انڈیل رہا ہے۔ اس دیوہیکل مجسمے پر’’فل اے گلاس ود ہوپ ‘‘کا پیغام درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :