13 جنوری ، 2015
نیویارک ......سُست افراد کے لئے خوش خبری،امریکی کمپنی نے خود کار تسمے باندھنے والے جوتے متعارف کروا دیئے۔جوتوں کے تسمے باندھنے سے بیزار لوگوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے خودکار لیس بند کرنے والے جوتے تیار ہوگئے ہیں۔جی ہاں معروف امریکی کمپنی نے فلم بیک ٹو دی فیوچر ٹو سے متاثر ہوکر ایسے جوتے تیار کرلئے ہیں جنھیں ائیر میگ کا نام دیا گیا ہے جو اپنے تسمے خود ہی باندھ لیتے ہیں جیسا کہ فلم میں دکھایا گیا تھا۔اس کمپنی نے اس فلم سے متاثر ہوکر یہ جوتے 2011میں متعارف کرائے تھے مگر اس میں یہ انوکھی ٹیکنالوجی موجود نہ تھی۔ان جوتوں کے فی الحال صرف ایک ہزار پچاس جوڑے تیار کئے گئے ہیں جنہیں رواں برس آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کردیا جائیگا۔