دلچسپ و عجیب
13 جنوری ، 2015

منچلوں نے کیا نشانے بازی کا حیرت انگیز مظاہرہ

منچلوں نے کیا نشانے بازی کا حیرت انگیز مظاہرہ

واشنگٹن .......... منچلوں نے کیا نشانے بازی کا حیرت انگیز مظاہرہ۔ نشانہ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس کے لئے آنکھ، کان اور عقل کا بیک وقت استعمال بہت ضروری ہوتا ہے لیکن ان منچلوں کو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ اتنا مشکل بھی نہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ان منچلوں نے تیر کمان تھاما اور نشانے بازی کے مقابلے میں مگن ہوگئے۔ مقابلے کے دوران منچلوں نے کبھی سیب کو اپنا ہدف بنایا تو کبھی رسی پر جھولتی ہوئی فٹ بال کو نشانہ لگایا اور اپنی حیرت انگیز نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ منچلوں کی نشانے بازی پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے جسے اب تک 7ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :