صحت و سائنس
28 اپریل ، 2012

پشاور : پولیو کے خاتمے کیلئے علماء کے کردار سے متعلق سیمینارکا انعقاد

پشاور : پولیو کے خاتمے کیلئے علماء کے کردار سے متعلق سیمینارکا انعقاد

پشاور … پولیوکے خاتمے میں علماء کے کردار سے متعلق پشاور میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا اہتمام محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے کیا تھا، جس میں پشاور سے جید علماء نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے علماء کو بتایا کہ وہ پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور نمروز خان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام پولیو کے خاتمے کے حوالے سے صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کریں اور خود بھی پولیو کے خلاف مہم میں زور و شور سے شرکت کریں جبکہ نماز جمعہ کے خطبات میں بھی پولیو کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔

مزید خبریں :