کاروبار
15 جنوری ، 2015

پیٹرول کی قلت:صورتحال معمول پر لانے میں 10دن لگیں گے، وزیر پیٹرولیم

پیٹرول کی قلت:صورتحال معمول پر لانے میں 10دن لگیں گے، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد........پٹرول غائب، شہرشہر پٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتےہیں کہ پٹرول کی قلت دورکرنےمیں دس دن لگ جائیں گے۔ ملک کےمختلف علاقوں میں گزشتہ چنددنوں سےپٹرول کی شدید قلت ہے اورشہری پٹرول کی تلاش میں دن بھرمارےمارےپھرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ پٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صورت حال معمول پرلانےمیں دس دن لگ جائیں گے۔ پٹرول کی قلت کا سامنا ناردرن پاکستان کے کچھ علاقوں میں ہے، انتظامات کر رہے ہیں، بنیادی وجہ پٹرول کی طلب بڑھ گئی قیمتیں کم ہو نے سے۔ وزیرپٹرولیم کاکہنا ہے کہ پٹرول کی طلب دس گیارہ ہزار ٹن یومیہ سے بڑھ کر15 ہزار ٹن سےبھی تجاوز کرگئی ہے،ایک اور وجہ یہ بنی کہ پٹرول کی ایک شپمنٹ لیٹ ہو گئی، جو آج پہنچ جائے گی صورت حال میں واضح فرق آئے گا، ادھر ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ پی ایس او نے اٹک ریفائنری سے 25ہزار ٹن پٹرول ہنگامی بنیادوں پر خرید لیا ہے جبکہ 40ہزار ٹن درآمدی پٹرول بھی پی ایس او کے ٹرمینل منتقل ہوچکا ہے۔ پٹرول کی قلت جلد دورکرنے کی حکومتی کوششیں اوردعوے اپنی جگہ لیکن دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث پی ایس او فروری کے لیے درآمدی آردڑ نہیں دے پایا۔

مزید خبریں :