صحت و سائنس
28 جنوری ، 2015

معیاری ادویات کی فراہمی کا ہدف جلدحاصل کرینگے،شہباز شریف

 معیاری ادویات کی فراہمی کا ہدف جلدحاصل کرینگے،شہباز شریف

لاہور .....وزیراعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت میں معیاری ادویات کی مکمل فراہمی کا ٹارگٹ ہر قیمت پر حاصل کیا جائے ۔ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ان کا کہناتھا کہ صوبے کے تمام بنیادی مراکز صحت کو معیار ی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مکمل فعال کیاجائے ۔ بنیادی مراکز صحت میں میڈیکل افسروں کی منظور شدہ آسامیوں پر شفاف اور میرٹ پر بھرتی کی جائے اورغیر حاضر اسٹاف کےخلاف قواعد وضوابط کے تحت کارروائی کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ ادویات کی خریداری ، تقسیم اور اسٹاک کے متعلق پورے نظام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سزاء اور جزاء کا نظام وضع کرکے اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے ہیلتھ منیجروں کی حوصلہ افزائی کی جائےاوربری کارکردگی پر کڑا احتساب بھی کیا جائے۔

مزید خبریں :