01 فروری ، 2015
میلبرن ......میلبرن میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں مرتبہ آسٹریلیا اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیاہے۔ فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو 7-6،6-7،6-3 اور6-0 سے شکست دے دی۔سربیا کے نوواک جوکوچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل پانچویں مرتبہ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست کا سامنا کرنا پڑامیلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کا مقابلہ تھا ،اینڈی مرے سےپہلا سیٹ سربین کھلاڑی کا نام رہا۔دوسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے کم بیک کیا۔تیسرا سیٹ جیت کر نوواک جوکووچ نے میچ پر اپنی گرفت مظبوط کرلی،جسے چوتھے سیٹ میں کامیابی نے فتح میں تبدیل کردیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے پانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔