دلچسپ و عجیب
01 فروری ، 2015

دنیا کی مقبول خواتین انجلینا پہلے، ملالہ دوسرے نمبر پر آگئیں

دنیا کی مقبول خواتین انجلینا پہلے، ملالہ دوسرے نمبر پر آگئیں

لندن ....دنیا کی سب سے مقبول اور پسندیدہ خواتین میں پاکستان کی ملالہ یوسف زئی دوسرے نمبر پر آگئی ہیں، ہالی ووڈ کی اداکارہ انجیلینا جولی مقبولیت میں سرفہرست ہیںبرطانوی ادارے یوگو YouGov کی جانب سے دنیا کے مقبول مرد و خواتین کے بارے میں کیئے گئے سروے میں 23 ممالک کے تقریباً 30 ہزار لوگوں نے اپنی رائے دی، سروے کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خاتون ہیں جبکہ پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر، تیسرے نمبر پر سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن ہیں، سروے کے مطابق مردوں میں سب سے زیادہ مقبولیت بل گیٹس نے حاصل کی جبکہ امریکی صدر اوباما دوسرے اور چینی صدر زی جن پنگ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :