دلچسپ و عجیب
03 فروری ، 2015

برطانیہ میں سالانہ ٹف گائے مقا بلے میں شرکاء کی غیر معمولی دلچسپی

برطانیہ میں سالانہ ٹف گائے مقا بلے میں شرکاء کی غیر معمولی دلچسپی

لندن .......برطانیہ میں سخت ترین ریس۔مٹی،کیچڑ اور مشکل رکا وٹوں کوپار کر نے کا چیلنج۔بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے۔برطانوی شہر مڈلینڈزمیں گذشتہ روزکیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس ٹف گائے(Tough Guy)کا انعقاد کیا گیا۔ٹف گائے نامی اس ریس میں دنیا بھر کے37ممالک سے آئے کم و بیش5ہزار مردوں خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا8میل فاصلہ طے کیا۔اس ریس میں حصہ لینے والے 5ہزار سے زائد شرکاء کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ،10ہزار الیکٹرک والٹ کی برقی اور خار دار تاروں،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت کم و بیش20مشکلات عبور کرنا تھیں۔رواں سال یہ مقابلہ برطانیہ کے جوناتھن البن نے جیت لیا جنہوں نے یہ پُرخطر راستہ 1گھنٹے36منٹ اور47سیکنڈ میں طے کرلیااورٹرافی کے حقدار قرار پائے۔ اس ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

مزید خبریں :