شہر شہر
28 فروری ، 2017

کراچی سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 

کراچی ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، کسٹم کے عملے نے مسافر کو گرفتار کرکے 650 گرام کرسٹل پاؤڈر برآمد کرلیا۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق کسٹمز پریونٹیو کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی707 میں کارروائی کرتے ہوئے مسافرجاوید اقبال کے سامان کی تلاشی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کا 650 گرام کرسٹل پاؤڈر برآمد کرلیا۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق ملزم نے کرسٹل پاؤڈر کو مہارت سے بریف کیس میں چھپایا ہوا تھا،برآمد شدہ کرسٹل کی مالیت 65لاکھ روپے ہے۔

مزید خبریں :