صحت و سائنس
18 مئی ، 2017

کراچی میں 6روزہ پولیو مہم23مئی سے شروع ہوگی

کراچی میں 6روزہ پولیو مہم23مئی سے شروع ہوگی

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیرصدار ت منعقدہ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ماہ انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع کی جائے گی جو28 مئی تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گیا رہ ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، تمام ڈپٹی کمشنر ز، ایمر جنسی آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، روٹری کلب اور بل گیٹس اینڈ ملنڈا فائو نڈیشن کے نمائندوں اور دیگر کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے اسلام آباد میں مقیم نیشنل ٹیم لیڈر عبد الرحمان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کے لوگوں کا تعاون حا صل کیا جائے گا اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کمیونٹی اور والدین سے رابطہ و تعاون مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرے گی۔

کمشنر نے کہا کہ کمیونٹی کے لوگوں کے تعاون سے مہم کو موثر بنایا جا سکتا ہے اس سے رہ جانے والے بچوں اور انکار کرنے والے والدین کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :