دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2017

’پاک فوج نے بیچ میں آکر بچایا اور اغواکاروں کی گاڑی چھلنی کردی‘

پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں بازیاب ہونے والے کنیڈین شہری جوشوا بوائل نے اپنی بازیابی کی کارروائی کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

پاک فوج نے گزشتہ دنوں خیبرایجنسی میں کارروائی کرکے کینڈین شہری جوشوا بوائل کو اہل خانہ سمیت بحفاظت بازیاب کرایا تھا جس پر امریکا اور کینیڈا کی جانب سے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین شہری جوشوا بوائل نے اپنی بازیابی میں مدد پر پاک فوج، پاکستانی اداروں، حکومت اور عوام کی تعریف کی ہے۔

بازیابی کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں بچانے کے لیے پاکستانی سیکیورٹی اہل کار ان کے اور اغوا کاروں کے درمیان آ گئے تھے اور انہیں بچا لیا۔

جوشوا کا کہنا تھا کہ  پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کا الزام لگایا جاتا ہے مگر انہوں نے خود دیکھا کہ پاک فوج نے اغوا کاروں کی گاڑی گولیوں سے چھلنی کر دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے برعکس افغانستان میں 5 سال کے دوران انہیں کوئی افغان اہل کار نظر نہیں آیا، افغانستان کا بہت بڑا علاقہ طالبان اور جرائم پیشہ عناصر کے قبضے میں ہے۔


مزید خبریں :