15 فروری ، 2015
لاہور ......کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے ہیں،پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے میں تھیلے سیمیاکے مریض بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، قومی پرچم لہراتے ننھے منھے بچے قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم سے اظہار یکجہتی کرتے تھیلے سیمیا کا شکار ان ننھے بچوں کا جوش و خروش بھی کسی سے کم نہیں،پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے ان بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا ،بھرپور جشن کا سماں ہے۔جوش و جذبے سے بھرپور بچے کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔قومی پرچم لہراتی بچہ پارٹی کی خواہش ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ بھی لے کروطن لوٹے۔