صحت و سائنس
23 فروری ، 2015

بھارت میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

بھارت  میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

نئی دہلی......بھارت میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں،ریاست بہار میں 2 بچوں میں پولیو کی علامات پائی گئی ہے۔ جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے اہلکار کا کہنا ہے کہ حکام ریاست بہارمیں دو مشتبہ پولیو کیسزکی تحقیقات کررہے ہیں۔ضلع دربھنگہ کے چیف میڈیکل آفیسر اودے کمار چوہدری نے بتایا کہ رواں ماہ کے اوائل میںریاست بہار کے ایک گاؤں میں دو سال کی عمر کے دوکمسن لڑکوں کو جوبخار اور شدید کمزوری کے باعث چلنے کے قابل نہیں تھے انہیںالگ تھلگ کردیا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ ہم نے جانچ کےلئے نمونے بھیج دیے ہیں۔ جن کی رپورٹ چند دنوںمیں آجائے گی فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت بھارت کو پولیو فری قرار دے چکا ہے ۔

مزید خبریں :