25 فروری ، 2015
کراچی ......کراچی کی 17 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز میں داخل ہوگئی۔کراچی میں ضلع جنوبی اور ضلع غربی میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز میں داخل ہوگئی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر تقریباً ڈھائی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم میں شامل 32 مزید یونین کونسلز میں حفاظتی قطروں کی مہم 2 مارچ تک ملتوی کی جاچکی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ضلع شرقی، ملیر ، وسطی،کورنگی اور اورنگی ٹاون کے علاقوں میں ساڑھے چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ کراچی میں سال رواں پولیو کا کوئی بھی کیس منظرعام پر نہیں آیا ہے۔