انٹرٹینمنٹ
04 مئی ، 2012

لاہورمیں نئے گلوکاروں کیلئے شام موسیقی

لاہور . . . .لاہور میں نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے شام موسیقی سجائی گئی جس میں نوجوان فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین کی داد سمیٹی۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں ساز وٴ آواز کی اس محفل میں فوک ، غزل اور پلے بیک گائیکی کے فنکاروں کو پرفارمنس کا موقع دیا گیا جنہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں اور دیگر نامور سنگرز کے گیت گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔۔ موسیقار طافو سمیت میوزک انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات تقریب میں موجود تھیں جنہوں نے نوجوان سنگرز کو گائیکی کے گْر سکھائے۔ محفل کی خاص بات گلوکارہ ماہم رحمان اور علیشبہ خان کی پرفارمنس تھی جنہوں نے اپنے گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

مزید خبریں :