انٹرٹینمنٹ
07 مئی ، 2012

عاطف اسلم کا لندن کے مشہور او ۔2 ارینا میں میوزک کنسرٹ

عاطف اسلم کا لندن کے مشہور او ۔2 ارینا میں میوزک کنسرٹ

لندن … پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے لندن کے او ۔ 2 ارینا میں میوزک کنسرٹ کیا ہے جو مائیکل جیکسن، اے آر رحمان اور دنیا کے دیگر بڑے اسٹارز کے کنسرٹس کے سبب ایک اہم مقام مانا جاتا ہے۔ عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ وہ او۔2 ارینا میں پرفارم کرکے بہت خوش ہیں اور انہیں لندن کے میوزک لوورز بھی بہت پسند ہیں۔ کنسرٹ میں عاطف اسلم نے بھارتی فلموں کیلئے گائے ہوئے گانوں کے ساتھ ساتھ اپنی البم کے دیگر گانے بھی گائے اور جگل بندی سے بھی کنسرٹ میں آنے والوں کو محظوظ کیا۔ عاطف کے چاہنے والوں نے انہیں خوب سراہا۔ کنسرٹ کے آخر میں عاطف اسلم اپنے فینز میں گھل مل گئے۔

مزید خبریں :