08 مئی ، 2012
نیویارک…امریکا میں 4سو 14افراد نے دنیا کی سب سے بڑی پیڈل بورڈکلاس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔ ان تمام افراد نے سمندر کے پانی کے اوپر پیڈل بو رڈ پر کھڑے ہو کر بیک وقت کلاس لی جنھوں نے اس عالمی کارنامے کو سر انجام دینے کیلئے خصو صی طور پر گلابی رنگ کی ٹی شرٹس پہنی ہو ئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کی موجودگی میں بننے والے اس کارنامے کو دنیا کی سب سے بڑ ی پیڈ ل بورڈ کلاس کی حیثیت سے ریکارڈ بُک میں بھی شامل کر لیا ہے۔