08 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…سچ کہتے ہیں کہ دو ستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو یہ کتا اور ننھا ہرن گہرے دو ست بن گئے ہیں ۔یہ ہرن اور کتا اپنی منفرد اور پکی دوستی کے باعث وقت گزاری کیلئے روزانہ ایک سا تھ ٹہلتے اور کھیلتے ہیں ۔ گھنے جنگلات میں ان کی دوستی ناممکن ہے لیکن لگتا ہے کہ اب جانوروں نے بھی انسانی ماحول میں رہنے کے بعدرنگ اور نسل کے فرق کو اہمیت دینے سے انکار کر تے ہو ئے ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے جس کی تازہ مثال اس کتے اورہرن کی سب کے سامنے ہے۔