دلچسپ و عجیب
08 مئی ، 2012

کانوں کے پردے پھاڑ نے والا تیرآوازسائیکل ہارن تیار

کانوں کے پردے پھاڑ نے والا تیرآوازسائیکل ہارن تیار

لندن…این جی ٹی…ایک برطانوی شخص نے ایسا ہارن تیار کر لیا ہے جسے نظر انداز کرنا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں ۔ اکتالیس سالہYannick Readکا تیار کردہ یہ بے انتہا اونچی آواز میں بجنے والا ہارن 178ڈیسی بل کی طاقت کا حامل ہے۔The Hornster نامی اس ہارن کو تیار کرنے کے لئے اسکوباڈائیونگ میں استعمال ہونے والا ایئر سیلنڈر سائیکل میں نصب کیا گیا ہے جو بجانے پرکسی لڑاکاطیارے جیسا شور پیداکرتا ہے۔اس شخص نے یہ ہارن صرف اپنا شوق پورا کرنے کے لئے بنایا ہے لیکن سڑک پر جب یہ اسے بجاتا ہے تو عام راہ گیرجیسے ننھے بچے اور بزرگ افراد اس کی کانوں کے پر دے پھاڑنے والی آواز سے پریشان ہو جاتے ہیں ۔

مزید خبریں :