09 مئی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… جاپان کے ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ کرتے ہوئے ایسا منفرد ویکیوم کلینر تیار کیا ہے جو صفائی کے دوران اپنے مالک سے بات چیت کر نے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔Cocorobo نامی اس ویکیوم کلینر میں ایسے سنسرز نصب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے یہ با آسانی انسانی آواز کوپہنچانتا اور انگلش،جاپانی اور چینی زبان میں 36سے زائد جملے بولنے کی صلا حیت رکھتاہے۔آواز سے کنڑول کیے جانے والے اس ویکیوم کلینر میں 1.3میگا پکسل کیمرہ،وائر لس نیٹ ورکنگ اور LEDلائٹ کی سہولیا ت سے مزین کر کے منفرد بنادیا گیاہے۔