09 مئی ، 2012
لاس اینجلس…کیمر ے کے سامنے آنے والے افراد کواپنے لبا س کے انتخاب میں احتیاط اور سمجھدا ری سے کا م لینا ضر وری ہے اور اگر ایسا نہ کیا جا ئے تو نتیجہ غلط بھی نکل سکتا ہے ۔ لبا س کا رنگ اگر در ست نہ ہو تو کیا کچھ ہو سکتا ہے اس با ت کا عملی مظا ہر ہ پیش کیا مو سم کا حال بتا نے والی اس نیو ز کا سٹرنے جو ہر ے رنگ کا لبا س پہن کر جب اسکرین کے سامنے کھڑی ہو ئی تو ہم رنگ اسکر ین میں غا ئب ہی ہو گئی ۔ Jessica Starrاس وقت مو سم کا حا ل تو نہیں بتا رہیں تھیں تاہم انہوں نے یہ دلچسپ مظا ہر ہ لا ئیوٹیلی شو کے دوران پیش کیا جس نے بہت سوں کو خبر دار کر دیا ہے کہ ٹی وی اسکرین پر ا ٓنا ہے تو لباس سوچ سمجھ کر پہننا ہے ۔