09 مئی ، 2012
ویانا…آسٹریا کے ایک ڈیزا ئنر نے دنیا کی مہنگی ترین سائیکل تیا رکرلی ہے جو بظا ہر دیکھنے میں ایک سپر کا ر معلوم ہو تی ہے ۔ مشہور ترین سپر کار فراری سے ملتی جلتی Fahrradi Farfall FFX نامی اس سا ئیکل کی قیمت انیس لا کھ ڈالر ہے جسے چلانے کے لیے انجن یا بیٹری نہیں بلکہ عام سائیکلو ں کی طر ح پیڈ ل ہی استعما ل کر نے پڑ تے ہیں ۔ اس منفرد سائیکل کی شکل تو مکمل طو ر پر خو بصورت فر اری سے ملتی ہے لیکن ا س کی رفتا ر صرف دس میل فی گھنٹہ ہی ہے جبکہ اس کی تیاری میں ایک سال کا عر صہ لگا ہے ۔اس منفرد سا ئیکل کو آسٹر یا میں جا ری آٹو شو میں نما ئش کے لیے پیش کر دیاگیا ہے ۔