09 مئی ، 2012
بیجنگ …دنیا بھر میں گاڑیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کر نے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں لیکن چین میں ایک گاڑیا ں بنانے والی کمپنی نے اپنے گاہکوں کے مشوروں کے بعد اس سلسلے میں انڈے کی شکل والی اڑتی کار کا منفرد منصوبہ پیش کیا ہے جس پر مستقبل میں عمل کیا جائے گا۔Hover Car نامی اس ا ڑنے والی کار کو نہایت انوکھے انداز میں ڈیزائن کر کے اس کی ایک وڈیو بھی بنائی گئی جو ہموار زمین پر ایک سے دوفٹ اونچا اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کسی فلمی کہانی کی ما نند اس تصورا تی منڈلانے والی کار کو جب مستقبل میں حقیقت کا روپ دیا جائے گا تو اس کے ذریعے اڑ کر کم وقت میں اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچا جا سکے گا۔