09 مئی ، 2012
ماسکو…انسان کی زندگی و موت اوپر والے کے ہاتھوں میں ہوتی ہے جس کا وقت اور مقام کوئی بڑے سے بڑا حادثہ بھی نہیں بدل سکتا عام طور پر دماغ،کھوپڑی یا گردن میں لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوتی ہے تاہم روس میں ایک شخص گردن سے تیرآرپار ہوجانے کے باوجود زندہ بچ گیا۔دو بچوں کا باپ38سالہKonstantine Myakushقریبی پارک میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا جب اچانک کسی نامعلوم مقام سے 20انچ بڑا ایک تیر اُسے آلگا اور گردن سے آرپار ہوگیا۔غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئےMyakushنے اپنے ہواس قابو میں رکھے اور فوری طور پر اپنی بیوی کو فون پر آگاہ کیے جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچادیا گیا۔معجزانہ طور پر Myakushکی گردن میں کوئی بڑی شریان کٹنے سے محفوظ رہی اور تیر کو فوری آپریشن کرکے انکی گردن سے نکال دیا گیاجسکے بعد اب وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔