دلچسپ و عجیب
09 مئی ، 2012

بر طانیہ: معذورخاتون کا عزم،اسپشل مراتھن میں شرکت

بر طانیہ: معذورخاتون کا عزم،اسپشل مراتھن میں شرکت

لندن …ہر سال کی طرح اس سال بھی 22اپریل کو لندن میں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 36ہزارسے زائد بچوں اور بڑوں سمیت معذور افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس میراتھن میں ایک ایسی جسمانی معذورخاتون بھی شریک تھی جنھوں نے چلنے پھرنے سے محرومی کے باوجود Bionicسوٹ پہن کر اس میراتھن کو مکمل کر کے سب کیلئے اعلٰی مثال قائم کر دی ہے۔ Heroic Claire نامی یہ خاتون جوکہ 2007میں گھڑ سواری کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں زخم لگنے سے چلنے پھرنے سے معذور ہو گئی تھی نے 26اعشاریہ2میل کا فاصلہ 16دنوں میں طے کیا جنھیں Finishing Line کراس کرتا دیکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے سینکڑوں افراد کا مجمع لگ گیا۔اس میراتھن کو مکمل کر نے کے بعد ان زندہ دل خاتون کو میڈل سے بھی نوازا گیا جنھوں نے اس دوران ریڑھ کی ہڈی کے متعلق ریسرچ کیلئے 90 ہزارپونڈ کی امدادی رقم بھی جمع کی ۔

مزید خبریں :