دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2015

پالتو بلی کی نئی ذمہ داری!!

پالتو بلی کی نئی ذمہ داری!!

لندن ......ننھے بچے کو سلاناعام طور پر والدین کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور خاص کرجب بچہ رورہا ہو۔ لیکن ایک پالتو بلی نے روتے ہوئے بچے کو ناصرف بہلایا بلکہ اسکا سر سہلاتے ہوئے اُسے نیند کی آغوش میں بھی پہنچادیا۔ ننھے بچے کی اچانک آنکھ کھل گئی اور اس نے رو نا شروع کر دیا۔ بس پھر کیا تھا اس بلی نے جو کہ بچے کے سامنے ہی بیٹھی تھی ،ناصرف اُسے چپ کروانے کی کوششیں شروع کردیں بلکہ اپنے اگلے ہاتھوں کی مدد سے آہستہ آہستہ اسکا سرتھپکتے ہوئے اسے نیند کی آغوش میں بھی پہنچادیا۔بچے کو دوبارہ خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے بھیجنے والی اس بلی نے بعد ازاں اپنے اس کارنامے پر کیمرے کی جانب فخریہ پوز بھی دیا۔

مزید خبریں :