دلچسپ و عجیب
27 مئی ، 2015

کولکتہ ، خواجہ سرا کالج پرنسپل بن گیا

کولکتہ ، خواجہ سرا کالج پرنسپل  بن گیا

کولکتہ ......بھارت میں ایک خواجہ سرا کالج پرنسپل کے عہدے کا حقدار ٹھرا ہے، کہا جارہا ہے کولکتہ کے ایک کالج کا چارج سنبھالنے کے بعد منابی شاید دنیا کے پہلے ٹرانس جینڈر پرنسپل کا اعزاز بھی حاصل کرلیں ۔دنیا بھر میں ٹرانس جینڈر کے حوالے سے کافی کنفیوژنز ہیں، لیکن بھارت کے منابی بندوپادھے کو ملنے والے عہدے کے بارے میں کوئی کنفیوژن نہیں ۔مغربی بنگال کے کرشن نگر وومین کالج کو ضرورت تھی، ایک ذمہ دار اور مضبوط شخصیت کی مالک پرنسپل کی ، اور انتظامیہ کی نگاہ انتخاب ٹھیری منابی پرجو اس وقت ویوکندانہ میں بنگالی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ریاست کے وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کالج سروس کمیشن نے کیا ہے اور میں ان کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتا۔منابی نے اپنے لے پالک بیٹے کے ساتھ کالج کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی نئی کولیگز نے ابھی یہ خبر صرف ٹی وی پر دیکھی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی ساتھیوں سے جلد ملاقات کریں۔ منابی کا کہناہے کہ اس ملازمت سے انہیں اپنے 92 سالہ والد کی دیکھ بھال میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :