05 جون ، 2015
آسٹن .....امریکا میں ایک پلمبر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، جس کی ساڑھے 13 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔اسٹیٹن Staten آئی لینڈ کا پلمبر انتھونی پیروسی Perosi باقاعدگی سے لاٹری کے ٹکٹ خریدتا تھا ۔ انتھونی کی قسمت نے اس وقت پلٹا کھایا جب اس کا ٹرک خراب ہو گیا ۔ انتھونی نے صحافیوں کو بتایا کہ نیا ٹرک خریدنے کیلئے پیسوں کی ضرورت پڑی تو اسے لاٹری کے ٹکٹوں کا خیال آیا ۔ کمپیوٹر پر چیک کیا تو پتا چلا کہ 3 ماہ پہلے اس نے جو ٹکٹ خریدا تھا، اس پر 14 مارچ کو پہلا انعام نکلا اور اسے ڈھائی ماہ تک اس کا علم ہی نہیں ہوسکا ۔ پلمبر انتھونی کا جیک پاٹ ہزاروں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لگا اور اب وہ 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا مالک ہے۔