11 جون ، 2015
لندن.........برطانیہ میں ریل کے مسافروں کو مزید سہولتیں دینے کیلیے ڈرون استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ برطانیہ میں ریل میں سفر کرنے والوں کی جانب سے کال کے منقطع ہونے اور انٹرنیٹ کے سگنلز باربار غائب ہونے کی شکایات کی جاتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو بہتر رابطے فراہم کرنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ریلوے کی وزیرکلیئری پیری اور کلچر کے وزیرایڈ ویزے کے مطابق یہ کام ٹرین سے بڑے غباروں کو باندھ کر بھی لیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کی چھتوں پر اینٹینے لگانے اور ڈیجیٹل ریپیٹرز کو سگنلز بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سگنلز کو بڑھانے کیلئے ٹرین کو موبائل براڈ بینڈ سروس شروع کرنے پربھی غور جاری ہے۔